۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مرکز فقہ و فقاھت

حوزہ/مرکز فقہ و فقاہت مہدوی سماج کے عنوان سے اپنی تعلیمی اور ثقافتی کلاسز اور دیگر تربیتی پروگرامز کو بطور آنلائن منعقد کررہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت قوم کرونا عالمی جیسی مہاماری وبا سے گھر میں مقید ہو کر رہ گئی ہے ساری معاشی اور دینی سرگرمیاں اس عالمی خطرناک وائرس کے سبب معطل ہوچکی ہے محکمہ صحت کی جانب کی ضروری ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اور رمضان المبارک ماہِ نزول قرآن کے پیش نظر مرکز فقہ و فقاہت بہ تعاون انجمن انقلاب مہدی کارگل، لداخ اب کی بار ملکی سطح پر مہدوی سماج کے عنوان سے اپنی تعلیمی اور ثقافتی کلاسز اور دیگر تربیتی پروگرامز کو بطور آنلائن راج دھانی دہلی سمیت ملک کے بارہ ریاستوں سے زائد دینی اور فلاحی مراکز میں منعقد کررہی ہے۔

مرکز فقہ و فقاہت تقرب الٰہی اور دعا کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے برتنے کی تلقین دیتے ہوئے خواہشمند حضرات کے لیے اعلان ہے کے مذکورہ کورس قرآن، احکام، اخلاق، اور عقائد کے مختلف موضوعات میں تین انفارمیٹیو لیول پر مشتمل ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ کلاسز  24 اپریل سے 22 مئی تک حوزہ علمیہ کے جید علماء کے توسط سے منعقد ہوں گی۔

مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

http://bit.ly/3a059km

تبصرہ ارسال

You are replying to: .